بابر کی کارکردگی تینوں میچز میں بہترین رہی، فِنش نہیں کرپایا، شاہین آفریدی

شاہین آفریدی (shaheen afridi)

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہم اچھی باؤلنگ نہیں کرپائے، اپنی بیسٹ 15 ٹیم تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچ کو دیکھ کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ایسی پچ پر ہدف حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جب بھی ایسے دورے پر آتے ہیں تو آسان ٹیم نہیں ملتی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیشہ ٹف رہی ہے۔ تیاری اچھی کی، کوشش کررہے ہیں، اگر بڑے ایونٹ کا سوچنا ہے تو ٹیم کو وقت دینا پڑے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نئے کمبی نیشن کو ٹرائی کررہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے غلط باؤلنگ کی۔ پاور پلے میں بھی ہم اچھی باؤلنگ نہیں کرسکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اللہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکال کر مصر کا بادشاہ بنایا، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ اس ٹیم کو وقت دیں، محنت کررہے ہیں نتیجہ بھی آئے گا۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی

سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر نے تینوں میچز میں اچھا کھیلا لیکن میرے خیال سے وہ فِنش نہیں کرپایا۔ بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔


متعلقہ خبریں