ریکوڈک کو اعلیٰ درجے کے تانبے اور سونے سے نوازا گیا، مارک بریسٹو

سونے کے ذخائر

بیرک گولڈ کارپوریشن کے سی ای او مارک بریسٹونے کہا ہے کہ ریکوڈک کو اعلیٰ درجے کے تانبے اور سونے سے نوازا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ہر سال 200ہزار ٹن تانبا اور 250ہزار اونس سونا نکالا جائے گا۔

ہم نیوز کےپروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی”  میں گفتگو کرتے ہوئے مارک بریسٹو نے کہا کہ مشترکہ طور پر حل نکالنے کی کوشش کی تاکہ ریکوڈک منصوبے پر پیش رفت ہوسکے۔  چلی میں 100سال پہلے تابنے کےذخائر پر کام شروع ہوا تھا، اور پاکستان میں بھی ایک ایسی جگہ ہے جہاں کام شروع کیا گیا ہے، ہم 8سے 9سال میں 10بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

جے یو آئی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ختم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم قومی اثاثوں کی کان کنی کر رہےہیں جس سے مقامی افراد کو فائدہ ملناچاہیے، ریکوڈک معاہدے کے مطابق 50فیصد بیرک گولڈ کرے گا جبکہ 25فیصد بلوچستان حکومت اور 25فیصد وفاقی حکومت کے دیں گے۔

مائنگ کا فائدہ مقامی آبادی کوہونا چاہیے جہاں سے یہ نکلتا ہے، ہم نے 200 لوگوں کو روزگار فراہم  کیا ہے جس میں 80بلوچ ہیں اور رواں سال کے آخر تک ہم ایک ہزار افراد کو ملازمت دینے جا رہے ہیں۔

2026میں ہم نے 6ہزار لوگوں کو روز گاردیں گے، جبکہ ہمارا مجموعی ٹارگٹ 10ہزار افراد کو روزگار دینا ہے۔

نہ بلا رہا نہ بلے باز اب کیوں ڈرے ہوئے ہیں، ہمارے پاس پلان سی بھی تیار ہے، عمران خان

سی ای او بیرک گولڈ کا کہنا تھا کہ تین اسکولوں کا آغا زہوگیا ہے، پرائمری تعلیم کیلئے اس سال مزید 2اسکول پر کام شروع کرنے جارہے ہیں، ہمارے پاس ان اسکولوں میں طلبا اورطالبات کا تناسب برابر ہے۔

ہم پاکستان بھر کی یونیورسٹیز میں گئے،سیکڑوں طلبہ کے انٹرویوز کیے، 9بہترین طلبا کو منتخب کر کے انہیں ارجنٹینا بھیجا ہے جہاں انہیں عالمی میعار کی کان کنی کی تربیت دی جائے گی۔ 30 سے40ذہین ترین نوجوانوں سےگریجویٹ ڈگریوں کی توقع رکھتے ہیں۔

عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی زیادہ سے زیادہ سرکاری تعطیلات 5ہونگی، سعودی کابینہ

بیرک گولڈ کارپوریشن کے سی ای او مارک برسٹو کا کہنا تھا کہ ریکوڈک تقریبا50سال کیلئے یا یہ کہہ لیں کہ100سال کیلئے ایک غیر معمولی منصوبہ ہے، پہلے مرحلے میں ہر سال 50ملین ٹن کوئلے کی پروسیسنگ کریں گے، ہر سال ملین ٹن کوئلے کی پروسیسنگ والی دنیا کی بڑی کان ہو گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک کو اعلیٰ درجے کے تانبے اور سونے سے نوازا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ہر سال 200ہزار ٹن تانبا اور 250ہزار اونس سونا نکالا جائے گا۔

جبکہ دوسرے مرحلے میں ہر سال 400ہزار ٹن تابنا اور 500ہزار اونس سونا نکالا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں