نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل کے چھکے نے گراؤنڈ میں لگا کیمرا توڑ ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں ہیملٹن کے سیڈن پارک میں مدمقابل آئیں، نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔
Daryl Mitchell broke the camera with his mandatory straight six and the Cameraman is clearly not happy with it 😭 pic.twitter.com/021r9COizd
— Yash (@CSKYash_) January 14, 2024
اس دوران پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل نے جارحانہ شاٹ کھیلا جس سے گراؤنڈ میں لگا کیمرا ٹوٹ گیا۔ بعد ازاں کیمرا مین کو اپنا کیمرا تبدیل کرنا پڑا۔
کیوی بلے باز کے اس چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں گیند کو کیمرے سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران بابر اعظم گیند لینے کے لیے دوڑے اور کیمرا مین سے ان کا حال بھی پوچھا۔