دل سے چاہتا تھا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے، فیصلے پر خوش نہیں، ناصر حسین

Nasir Hussain Shah

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے کئی بار کہا ہے کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھیننے کے فیصلے پر خوش نہیں ہوں۔ دل سے چاہتا تھا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملنا چاہیے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو متفقہ طور پر ایک نشان ضرور ملنا چاہیے تھا، پیپلز پارٹی سے تلوار کا نشان چھینا گیا تو ہمیں تیر کا نشان لینا پڑا۔

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، پی ٹی آئی سے بلا چھن گیا

انہوں نے کہا کہ آئینی و قانونی طور پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کسی بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کو پورے ملک پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ عدالت میں پی ٹی آئی کے پاس دلائل اور ثبوت نہیں تھے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات بہتر طریقے سے کرا سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں