ایم ڈبلیو ایم نے 26 امیدواران انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا

مجلس وحدت مسلمین کا انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: مجلس وحدت المسلمین نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم نے پہلے مرحلے میں صوبہ سندھ سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ابتدائی طور پر 26 انتخابی امیدواروں کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی گئی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق سات امیدواروں کا تعلق کراچی، تین کا حیدرآباد اوردوکا قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدواروں میں سے دو مٹیاری، دو کشمور اورایک لاڑکانہ کی انتخابی نشستوں پرامیدوار ہوں گے۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار اورشکارپورکی انتخابی نشستوں پر بھی امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں