موٹرویز مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث بند


اسلام آباد: پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج رات بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی جس کے بعد موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے ایم 5 کو ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج سے بند کیا گیا ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک اور موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کیا گیا ہے جبکہ ملتان موٹروے کو لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اسی طرح موٹروے ایم فور کو دھند کے باعث فیصل آباد سے ملتان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جس سیاست کیساتھ ن لیگ کھڑی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا، شاہد خاقان عباسی

موٹروےایم 2 کو کوٹ مومن سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے دوران موٹرویز مسافروں کی حفاظت کے لیے بند کی جاتی ہیں لہذا شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں