ن لیگ نے 4 صوبائی حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیئے

مسلم لیگ ن

لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب کے 4 صوبائی حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیئے۔

مسلم لیگ ن نے سرگودھا کے ایک خالی صوبائی حلقے پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 83 خوشاب سے سردار علی حسین کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا جبکہ گشتہ روز پی پی 83 سے ملک معظم شیر کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری ہوا تھا۔

پی پی 117 فیصل آباد سے ملک محمد نواز سے پارٹی ٹکٹ واپس لے کر محمد رضوان بٹ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ پی پی 205 خانیوال سے عمران افتخار ہراج سے بھی ٹکٹ واپس لے کر محمد مرتضیٰ حسین کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

پی پی 254 بہاولپور سے رانا محمد طارق خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا اس سے قبل پی پی 254 بہاولپور سے حماد ندیم میرانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 77 سرگودھا سے صفدر حسین ساہی کو خالی نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا اس نشست پر گزشتہ روز کسی کو بھی امیدوار جاری نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے مزید 3 قومی اور 16 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے بلال اظہر کیانی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا جبکہ حلقہ این اے 61 جہلم سے فرخ الطاف کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جھنگ کے حلقہ این اے 109 سے محمد یعقوب کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ثانیہ نشتر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 چکوال سے سردار غلام عباس کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ سردار غلام عباس ضلع چکوال کی قومی اسمبلی کی نشست سے بھی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ پی پی 46 گوجرانوالہ سے فیصل اکرام، پی پی 55 نارووال سے محمد اکمل سرگلہ اور پی پی 127 جھنگ سے راشدہ یعقوب کو پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 193 پاکپتن سے فاروق احمد خان مانیکا، پی پی 194 پاکپتن سے چودھری جاوید احمد، پی پی 210 خانیوال سے عطا الرحمان، پی پی 216 ملتان سے ملک انور علی اور پی پی 244 بہاولنگر سے میاں عبدالمجید کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 269 مظفر گڑھ سے منظور چانڈیہ، پی پی 270 مظفر گڑھ سے امتیاز علیم قریشی، پی پی 280 لیہ سے طاہر رندھاوا، پی پی 281 لیہ سے شکور سہواگ اور پی پی 292 ڈیرہ غازی خان سے شیر افگن گورچانی ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔

پی پی 293 ڈیرہ غازی خان سے شیر علی گورچانی اور پی پی 296 راجن پور سے سردار یوسف دریشک کو مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں