کیوبا میں پیٹرول کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ

پیٹرول کی قیمت

کیوبا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ۔ پیٹرول کی قیمت میں 107 پیسوس مزید اضافہ کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معاشی بحران میں گھری حکومت نے ملک میں فروری سے پیٹرول کی قیمت 25 پیسوس سے بڑھا کر 132 پیسوس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو نے کہا کہ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی طرح بڑھایا جائے گا۔

حکومت کا 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا اعلان

انہوں نے رہائشی علاقوں میں بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 25 فیصد اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت 29 نئے پیٹرول پمپس بھی کھولے گی جو غیر ملکی کرنسی جمع کرنے کے لیے صارفین سے امریکی ڈالر میں پیسے وصول کریں گے۔

ان کا سرکاری ٹی وی پربات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

کیوبا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجوہات کورونا وائرس اور حالیہ برسوں میں امریکی پابندیوں میں سختی بتائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں