227یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری

ڈیلی ویجز ملازمین

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست شہداکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، شہید اہلکاروں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا۔

انہوں نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کہی، اجلاس میں کابینہ نے باجوڑمیں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا

کابینہ میٹنگ کے جاری اعلامیہ کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ریاست شہداکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،شہید اہلکاروں نے ہمارے آنے والے کل کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وفاق کے 227یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ۔

پنجاب میں طلبہ اور سرکاری ملازمین کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

وزارت تعلیم کی جانب سے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 227 ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری لی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے کہا جن ملازمین نے ایف پی ایس سی کا ٹیسٹ پاس کیا ان کو ریگولارائز کیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ ڈویژن نے ان پوسٹوں کی منظوری دی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بے شمار ایسے مسائل جو کئی سالوں سے چل رہے ہیں ہم انشااللہ انہیں فوری حل کریں گے، ہمیں اپنے اساتذہ کا اور طالب علموں کابالخصوص خیال کرنا ہے، یہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں ۔

ہدف سے زائد وصولیاں ، ایف بی آر ملازمین کو 2 سے 4 بنیادی تنخواہیں بطور انعام دینے کا فیصلہ

دوسری جانب گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ دنوں آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (01) کے تحت سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا ۔

جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ، آرڈیننس کے تحت کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پینشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔

یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی، ریٹائرمنٹ پر پنشن فنڈ میں جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کرکے سرکاری ملازم کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی۔

متعین کردہ کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔


متعلقہ خبریں