سعودی عرب کا انوکھا کارنامہ، نام گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل


ریاض: سعودی عرب کی وزارت صحت نے زیابیطس کے مرض کی آگاہی کی طویل ترین مہم چلا کر ملک کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجالاجیل نے زیابیطس کی طویل ترین آگاہ مہم چلا کر گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ وصول کر لیا۔

یہ اعزاز سعودی عرب میں قائم ذیابیطس سینٹر کی طرف سے لوگوں کو مسلسل جمع کر کے انہیں ذیابیطس کے بارے میں آگاہی دینے پر ملا۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے اس آگاہی سینٹر میں 752 افراد کو جمع کر کے انہیں زیابیطس سے متعلق آگاہی اور تعلیم دی گئی، سعودی وزیر صحت نے سینٹر کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔

آگاہی سینٹر نے وزارت کی حکمت عملی کے ساتھ مطابقت پیدا کرتے ہوئے اس خطرناک مرض کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا، نیز مریضوں کو کم سے کم پیچیدگیوں کے ساتھ علاج بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات ، حکمران جماعت عوامی لیگ کو واضح برتری ، حسینہ واجد کا 5 ویں بار وزیر اعظم بننے کا امکان

اس سلسلے میں تیار کردہ اسکیم کے تحت صحت سے متعلق کوچنگ، کیس کوآرڈینیٹر پروگرام اور مریضوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ 123 ارکان پر مشتمل طبی عملے کی جامع تربیت کا اہتمام شامل ہے۔

دوسری جانب مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد معیزو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد برسوں پرانی روایت توڑتے ہوئے پہلا سرکاری دورہ بھارت کا کرنے سے انکار کر دیا۔

مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو مودی سرکار کی مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے بھارت کے مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے برسوں پرانی روایت توڑتے ہوئے اپنا پہلا سرکاری دورہ بھارت کا کرنے کے بجائے ترکیہ جانے کا اعلان کر دیا اور تمام ہندوستانی فوجیوں کو بھارت واپس جانے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں