سابق وزیر اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مستر د کر نے کاریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

سرنڈر کرنے تک پی ٹی آئی روپوش اراکین کو قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، نگران وزیراعظم

ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کی۔  یادر ہے کہ ریٹرننگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی مستر دکر دیے تھے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر رہنماوں کی اعجاز الحق سے ملاقات

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے لاہور کے حلقہ این اے 129 اور پارٹی کارکن صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذاتِ نا مزدگی مستر د کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں