محکمہ ایکسائز اسلام آباد کی ٹیکس وصولی میں اربوں روپے کی غیر معمولی کمی

tax

اسلام آباد(ابوبکر، ہم انویسٹی گیشن ٹیم)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کی جانب سے ٹیکس وصولی میں ڈھائی ارب کی کمی، جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے ایف بی آر کے لئے ٹیکس اکھٹا کرنے کی مد میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایک ارب کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے ٹیکس اکٹھا کرنے کی تفصیلات سینٹ میں پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021-22 کے مقابلے میں 2022-23 کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے ساڑھے دو ارب کم ٹیکس وصول کیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے 2021-22 میں 13 ارب جبکہ 2022-23 میں ساڑھے 10 ارب کی ٹیکس وصول ہوئی۔

دوسری جانب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے ایف بی آر کے لئے ٹیکس اکھٹے کرنے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایک ارب کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے ایف بی آر کے لئے 2021-22 میں 19 ارب جبکہ 2022-23 میں 18 ارب کی ٹیکس وصول کی۔

دستاویز کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں 2021-22 میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے 9 ارب 82 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کی جبکہ 2022-23 میں 7 ارب 26 کروڑ سے زائد وصول کی، جس میں مجموعی طور پر 2 ارب سے زائد کمی ریکارڈ ہوئی۔

روڈ ٹیکس کی مد میں 2021-22 میں 2 ارب 38 کروڑ سے زائد جبکہ 2022-23 میں 2 ارب 39 کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی کیا، ایکسائز ڈیوٹیز کی مد میں 2021-22 میں 24 کروڑ سے زائد جبکہ 2022-23 25 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کیا، ہوٹلوں پر ٹیکس کی مد میں 2021-22 میں 38 کروڑ سے زائد جبکہ 2022-23 میں 52 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کیا، تمباکو پر ٹیکس کی مد میں 2021-22 میں 1 لاکھ جبکہ 2022-23 میں 4 لاکھ سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

علاوہ ازیں ریل اسٹیٹ کی مد میں 2021-22 میں 26 لاکھ سے زائد جبکہ 2022-23 میں 28 لاکھ سے زائد ٹیکس وصول کیا، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 2021-22 میں 11 کروڑ سے زائد جبکہ 2022-23 میں 8 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کی ٹیکس وصول کیا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کی جانب سے پروفینشنل ٹیکس کی مد 3 کروڑ سے کم ٹیکس موصول ہوئی۔

جولائی 2022 سے فروری 2023 تک فیڈرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے 74,524 گاڑیاں رجسٹر کیں۔ 2021-22 کے مقابلے میں 2022-23 میں 40 فی صد گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی آئی ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے ہم انویسٹی گیشن کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور اکانومی کی غیر یقینی صورتحال سے ٹیکس کی وصولی میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ 2021-22 کے مقابلے میں 2022-23 میں گاڑیوں کی بہت کم رجسٹریشن ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی ٹیکس میں کمی ہوئی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس مجموعی ٹیکس میں اہم کردار ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں