سڈنی ٹیسٹ میں عامر جمال نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا


آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے سڈنی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

وہ آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگز میں پچاس سے زائد رنز اور چھ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز، آسٹریلیا 299 پر آئوٹ، عامر جمال کی 6 وکٹیں

پہلی اننگز میں عامر جمال نے 82 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں اس کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل یہ اعزاز وسیم اکرم کے پاس تھا، انہوں نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں