نوازشریف کی زندگی سیاسی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،شہبازشریف

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہےکہ آپ نے نوازشریف کی قیادت پر حمایت کااعلان کیا۔

کراچی میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی زندگی سیاسی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،میں ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔

ملک میں الیکشن کی آمد آمد ہے، ترقی و خوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کرچلیں گے، خوشی کی بات ہے کہ ن لیگ سندھ میں ایک طاقتور جماعت بننے جارہی ہے،کوشش اور محنت ہمارا بنیادی فرض ہے ہم الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

آئی جی اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کا تجویز کردہ نام مسترد کر دیا

انہوں نے کہا کہ سندھ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکی، الیکشن کی آمد آمد ہے،ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے،شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد پر پورااتریں گے۔

الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی

صدر ن لیگ شہبازشریف نے پشاور ہائیکورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر ایک فیصلہ دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف فیصلہ دیا،ای سی پی کا فیصلہ حقائق پر مبنی تھا۔لیکن عدالت کا جو فیصلہ آیا وہ الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملے کے مترادف ہے،2018میں بھی ن لیگ اور دیگر پارٹیز کا مینڈیٹ آرٹی ایس بٹھا کرچھینا گیا۔

پاک فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی، کور کمانڈرز

انکا کہنا تھا کہ ایک صوبے کی ہائیکورٹ کس طریقے سے پاکستان کے معاملے پر فیصلہ دے سکتی ہے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کاجھکاؤ لاڈلے کی طرف ہے۔

پاکستان فوج کے ہیڈ کوارٹر میں، کور کمانڈر کے گھروں میں جو حملے کروائے، 9مئی کو حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری اتحاد ی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،ریاست کو بچانا ہمارااولین فرض تھا، ہماری ذمہ داری تھی، لاڈلہ وہ ہے جسے عدالت میں گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے۔

خیبرپختونخو امیں ایسے امیدوار لڑ رہے ہیں جن کی جج صاحب کیساتھ رشتے داری ہے، 2018میں پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت تھی مگر نتائج بدلے گئے،دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو لایا گیا۔


متعلقہ خبریں