عمران خان، نوازشریف و دیگر ٹیکس سیکرونٹی میں کلئیر قرار

نواز شریف

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) فیڈرل بورڈ اف ریونیو نے عمران خان، نوازشریف، مریم نواز، شہبازشریف، بلاول بھٹو، اصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر لیڈران کو ٹیکس سیکرونٹی مکمل کرتے ہوئے کلئیر قرار دے دیا.

ذرائع کے مطابق ایف بی ار نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی سیکرونٹی مکمل کر لی ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہاں بشمول عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز بلاول بھٹو، اصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے گذشتہ سالوں میں کوئی ٹیکس واجبات واحب الادہ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کے نواز شریف خود ساختہ جلاد وطنی کے باوجود اپنی ٹیکس جمع کرواتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ذمہ 60 ہزار روپے کے ٹیکس واجبات کا ایشو کاغذات کی سیکروٹنی کے دوران سامنے ایا صادق سنجرانی کی جانب سے ٹیکس جمع کروانے کی رسید دینے کے بعد کمشنر انکم ٹیکس افس حیدراباد نے چیرمین سینٹ کو کلئیرنس لیٹر جاری کر دیا ہے

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 کوئٹہ سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 4 ہزار700 کے لگ بھگ امیدواروں کے ایف بی ار سے رجسٹرڈ نہیں نکلے ہیں

باقی 23000 ہزار سے زاید امیدواروں کے پاس این ٹی این موجود ہے مگر سینکڑوں امیدواروں کے گزشتہ تین سالوں میں نان فائلز ہونے کا بھی انکشاف سامنے ایا ہے

ذرائع کے مطابق ایف بی ار نے نان رجسٹرڈ اور ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے امیدواروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی ار فیلڈ دفاتر کو ڈیٹا شئیرکر کے ان کو نوٹسز جاری کیے جاے گے۔


متعلقہ خبریں