تحریک انصاف کا بلا واپس لینے کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا اعلان


 تحریک انصاف نے انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سےرجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کیخلاف کل پشاور ہائیکورٹ جائیں گے، کیس سے متعلق پٹیشن تیار کر لی ہے۔

اگر مجھے پی ٹی آئی سے ٹکٹ ملا تو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گی ، عثمان ڈار کی والدہ

معظم بٹ نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پٹیشن کل ہی سماعت کے لیے مقرر ہو، پٹیشن میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعاکی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی فیصلہ کیا ہے، غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔


متعلقہ خبریں