چیک ری پبلک، یونیورسٹی میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک


پراگ: جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والا مسلح شخص یونیورسٹی کا ہی طالب علم تھا جسے پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ملزم کی فائرنگ سے 24 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد یونیورسٹی کی عمارت کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی نے چڑھائی کی تو جوہری حملے سے دریغ نہیں کریں گے، شمالی کوریا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے کے بعد چیک ری پبلک کے وزیر اعظم پیٹرفیالا نے تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں