اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے بھر پور کوشش کریں گے، نواز شریف

نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم آئندہ بھی اقلیتوں کی نمائندگی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اقلیتی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہی کے ساتھ مل کر پاکستان مکمل ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن میں اقلیتوں کا اضافہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی اقلیتوں کی نمائندگی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے اور کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کو ملک کے اندر اور باہر بھر پور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف ایک رجسٹرڈ پارٹی ، الیکشن سے روکنا غیر قانونی ہو گا، انوارالحق کاکڑ

نواز شریف نے کہا کہ قومی لیڈر کے سامنے پوری قوم ایک قوم ہوتی ہے اور میں اقلیت سے ایسے فوجیوں کو جانتا ہوں جنہوں نے بہت قربانیاں دیں۔ اقلیت سے تعلق رکھنے والے فوجیوں نے سچے اور عمدہ پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بہت اچھے ساتھیوں میں بھی مسیحی اور ہندو تھے جبکہ ہمیں اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی آگے بڑھیں۔


متعلقہ خبریں