سندھ سنبھالا نہیں جارہا، ملک سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ترجمان جے یو آئی ایف

سندھ سنبھالا نہیں جارہا، ملک سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ترجمان جے یو آئی ایف

ترجمان جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایف اسلم غوری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں۔ 

ترجمان جے یو آئی ایف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی کے بیان پر رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے سندھ سنبھالا نہیں جا رہا اور ملک سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ سندھ میں دی جانے والی ڈوز کا اثر خیبرپختونخوا میں ظاہر ہورہا ہے۔ انتخابات جیسے جیسے قریب آئیں گے، پیپلز پارٹی کی تکلیف دیکھنے لائق ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے ساتھ مخلوط حکومت کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل کریم کنڈی میں پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے جراثیم ہیں، جلد علاج کریں گے۔

خیال رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈیرا اسماعیل خان کے عوام کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں۔ فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لیے انتخابات سے بھاگ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں