الیکشن 2024: ریٹرننگ افسران کی تربیت دوبارہ شروع، ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی

سیکریٹری الیکشن کمیشن

آئندہ عام انتخابات کے لیے بلوچستان میں ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کی تربیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمشنر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی زیر نگرانی یہ تربیتی سیشنز کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خضدار میں منعقد کیے گئے۔ کوئٹہ میں آر اوز کی تربیت کا عمل مقامی ہوٹل میں شروع ہوا۔

تربیتی سیشنز میں قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز حصہ لے رہے ہیں، ریٹرننگ افسران کی تربیت کا عمل کل بھی جاری رہے گا۔ آر اوز کے بعد منگل کو ڈی آر اوز کی ایک روزہ ٹریننگ ہوگی جو 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔

فواد چودھری آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، حبا فواد

ترجمان کا کہنا ہے کہ ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران، ملازمین اور ریٹرننگ افسران کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی و سرکاری اداروں میں ہر قسم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل پابندی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا جبکہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔

دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد نے بھی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی، عام انتخابات تک کسی بھی سرکاری ملازم کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائیگی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا

24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔ 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

ای سی پی کے شیڈول کے مطابق 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں