بینود قادر ٹرافی: دوسری اننگز کا آغاز، پاکستان کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

بینود قادر ٹرافی: دوسری اننگز کا آغاز، پاکستان کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے، آسٹریلوی بلے باز پہلی اننگز کے اختتام پر 487 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنا کر آل آؤٹ ہوئے۔

بینود قادر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے آغاز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کالی پٹی باندھ کر میدان میں اتر آئے

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے اور عامر جمال کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ 41، نائب کپتان ٹریوس ہیڈ 40 اور اسٹیو سمتھ 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبویو کرنے والے گیند باز عامر جمال نے 6 جبکہ خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل 9 کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم  کے اوپننگ بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ عبد اللہ شفیق 42 جبکہ کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک اور نیتھن لائن نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور عامر جمال پیس اٹیک سنبھال رہے تھے۔ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی انجری کے باعث پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کسی ریگولر اسپبنر کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں