سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر آج نواز شریف بری ہوئے تو پہلے ان کے ساتھ غلط کیا گیا تھا۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پاورپالیٹکس ود عادل عباسی ” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر اُس وقت غلط کیا گیا تھا تو غلط کرنے والوں کیلئے سزا کون متعین کرے گا، اگر آج ٹھیک ہوا ہے تو پہلے والوں کی سزا متعین کریں۔
عمران خان کی عدالت سے دھوپ میں بیٹھنے کی درخواست
انہوں نے کہا ہے کہ جنہوں نے غلط فیصلے کیے ان کیلئے سزا کون متعین کرے گا، پی آئی اے کی فلائٹ ابھی وقت پر نہیں چل رہی ۔
پروگرام میں موجود نوجوان سیاستدان و سابق رہنما پیپلز پارٹی مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمارے نظام انصاف کے بارے میں تاثر درست نہیں ہے۔
افغان پاکستان کے درمیان مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پنجاب میں پوزیشن بنانے کیلئے کوشش کر رہےہیں، پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پوزیشن بنانی ہے تو پاور پالیٹکس سے جان چھڑانی ہو گی ،پانچ ، چھ لوگ آپس میں نبردآزما ہیں ، ان کا نقصان عوام کو ہو رہا ہے۔
مصطفی نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک سیاسی استحکام نہ آئے ملک میں معاشی استحکام نہیں آئے گا۔