بھارت، ابوظہبی سے کروڑوں کی مالیت کا سونا سمگل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

سونا (gold)

بھارت میں ابوظہبی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اپنے جسم میں چھپا کر سمگل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ملزم ایئرعریبیہ کی پرواز 3ایل 127کے ذریعے گرین چینل سے بھارت کے شہر کوچی پہنچا جہاں کسٹمز ایئرانٹیلی جنس یونٹ نے چیکنگ کے دوران اس کے جسم میں موجود سونے کا پتا چلا لیا۔

دودھ کی وہ دکان جہاں 74 سال سے چولہا نہیں بجھایا گیا

رپورٹ کے مطابق ملزم کے جسم سے کیپسول نماچار کنٹینرز برآمد ہوئے، جن میں سے ہر کنٹینر میں ایک پا کے لگ بھگ سونا تھا۔

ملزم کے جسم سے مجموعی طور پر 954.70گرام سونا برآمد ہوا، جس کی مالیت 52لاکھ بھارتی روپے (تقریبا 1کروڑ 77لاکھ روپے) بنتی ہے۔

اسپین میں پاک فوج کے حق میں ”پاکستان زندہ باد“ ریلی کا انعقاد

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں