سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی میں 10 روز کی توسیع

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی میں 10 روز کی توسیع

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی میں 10 روز کی توسیع کردی گئی، حکومت کی مقررہ کردہ تاریخ کے مطابق درخواست وصولی کا آج آخری روز تھا۔

حج 2024 کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جو منظور کردہ 15 بینکوں میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

مہنگا پیکیج یا قبل از وقت اعلان ، حج درخواستوں کی وصولی میں 70 فیصد کمی

نگراں وزیر مذہبی امور کے مطابق تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اب تک کوٹے کی تقریبآ ایک تہائی یعنی 14 روز میں 28 ہزار درخواستیں جمع ہو سکی ہیں۔

حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہونے کے باوجود فی کس قربانی کے اخراجات سمیت تقریباً 11 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس وقت سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی کوٹہ 89 ہزار 605 ہے، کم دورانیہ کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نےعدم دلچسپی ظاہر کی ہے۔

درخواستوں کی تعداد میں بڑی کمی ، دو بارہ حج کی پابندی ختم کرنے پر غور

اس سے قبل نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ‘ہم مزید کمی کے لیے کوشش کررہے ہیں، صرف ایک لاکھ پر اکتفا نہیں کریں گے۔ ایک لاکھ کمی پر مطمئن نہیں، مزید کمی کے لیے کوشش کررہے ہیں، چاہتے ہیں حاجی ہمیں دعائیں دیں۔


متعلقہ خبریں