ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Faisal Masjid

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی،اسموگ کی روک تھام کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ

مجسٹریٹ صدرنےفیکٹریوں کی چیکنگ کیلئےمختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

صدر زون ترنول کےمختلف سیکٹرزمیں کارروائی کرکے8بھٹہ فیکٹریاں سربمہرکردی گئیں ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اوراسموگ سےبچاؤکیلئےعوام تعاون کر یں۔

اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

دوسری جانب لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی 79سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔

شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغازکردیا گیا ہے۔نگران وزیراعلی ٰ پنجاب نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیر انور زیب خان کو باجوڑ سے گرفتار کر لیا گیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک میں روانی کیلئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔

سڑک کنارے غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں