حکومت نے کاروبار میں بہتری کیلئےدرآمدات پر پابندی اٹھائی، نگران وزیر خزانہ

shamshad

پنشن واجبات ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت


کراچی: نگران وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کاروبار میں بہتری کے لیے درآمدات پر پابندی اٹھائی۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ کامیابی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تمام ممبرز کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کاروباری اداروں کے تعاون سے اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی کامیابی حاصل کی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات پر فیملی کو ملنے والی مراعات میں تبدیلی

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ہم کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کے مثبت نتائج آئے ہیں۔ ایف بی آر میں پیش کردہ اصلاحات پر فوری عمل درآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے گئے اور حکومت نے کاروبار کی بہتری کے لیے درآمدات پر پابندی اٹھائی۔


متعلقہ خبریں