ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین کا این اے 46 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین کا این اے 46 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شعیب شاہین نے آئندہ عام انتخابات میں این اے 46 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن 2024 میں اسلام آباد کے حلقے این اے 46 سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔

الیکشن شیڈول چند روز میں دیدیں گے ، پولنگ 8 فروری کو ہو گی ، چیف الیکشن کمشنر

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ حامد خان کی سربراہی میں وکلا میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگا۔ ٹکٹ ہولڈرکے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے۔ سیاسی شخصیات کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد کو ٹکٹیں دی جائیں گی۔ ٹکٹ کیلئے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے۔


متعلقہ خبریں