ترک صدر نے اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا


دوحہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے غزہ میں بفر زون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں کے گفتگو کے دوران اسرائیلی منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے بفر زون منصوبے پر بحث کرنا بھی فلسطینیوں کی بےعزتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ترکیہ میں حماس کے اراکین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے رہنما خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا مطالبہ کرتے رو پڑے

طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین کے مقبوضہ علاقے واپس کرنا ہوں گے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے لڑنے والا مزاحمتی گروپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی ہی کریں گے۔ مغربی ممالک کی اسرائیل کی حمایت خطے کی موجودہ صورتحال کا سبب بنی۔


متعلقہ خبریں