دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا، کراچی کا نواں نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا، کراچی کا نواں نمبر

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے جبکہ کراچی 9 ویں نمبر پر آگیا۔

آلودہ ترین شہروں کا اے کیو آئی لیول دکھانے والی ویب سائٹ ‘آئی کیو ایئر’ کی جانب سے نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔ لاہور 228 اے کیو آئی لیول کے ساتھ سرفہرست آگیا ہے۔

فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اے کیو آئی 186 کے ساتھ دوسرے جبکہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ 184 کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ چینی شہر ووہان چوتھے اور تنزانیہ کے شنیانگ کا فہرست میں 5 واں نمبر ہے۔

اسموگ کے باعث لاہور آلودہ شہروں میں آج بھی سرفہرست، فضا زہریلی ہونے لگی

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں قطر کا دارالحکومت دوحہ چھٹے نمبر پر آگیا۔ بھارتی شہر ممبئی آلودگی میں ساتویں اور پولینڈ کا شہر کراکوف 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 164 اے کیو آئی لیول کے ساتھ فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں