پا کستان لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلقہ آپریشنز اور وعدوں کو دیکھنا چا ہتا ہے، وزیر اعظم

ANWAR UL HAQ

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلقہ آپریشنز اور وعدوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنا ایک پرعزم ہدف ہے، لیکن یہ ایک امید افزا آغاز ہے۔ اس مقصد کے لیے چھوٹے بڑے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سال اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ شروع کرنے کا معاہدہ کیا گیا جس سے ترقی پذیر ممالک مستفید ہوں گے۔

اس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات نے عالمی ماحولیاتی حل کے لئے 30 بلین ڈالر کا ماحولیاتی فنانس فنڈ قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں