کاغذ پر چیئرمین گوہر خان ہونگے لیکن فیصلے اُسی طرح ہونگے جیسے پہلے ہوتے آئے، علی ظفر

چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افسران معطل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو بلے کا ہی نشان ملے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخاب کے بارے میں کنفیوژن پیدا کرنے والوں کو روکنے کا کہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کے نام خط، بنیادی حقوق کے تحفظ کی استدعا

علی ظفر کا کہنا تھا کہ کاغذ پر اور قانونی طور پر پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان ہوں گے لیکن فیصلے اُسی طرح ہوں گے جیسے پہلے ہوتے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہت سے وکیلوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ لطیف کھوسہ نے اب تک پی ٹی آئی جوائن نہیں کی، اگر انہوں نے ٹکٹ کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر درخواست کی ہے تو اس بارے میں چیئرمین نے مجھے کچھ نہیں بتایا۔

پی ٹی آئی کے کل والے فیصلے سے لگتا ہے انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا، شیخ رشید

انہوں نے مزید کہا کہ سُنا ہے سلمان اکرم راجہ نے بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں