شکارپور: سندھ کے ضلع شکارپور میں کار کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ شکارپور بائی پاس پر دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کار حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق نوشہرو فیروز سے تھا۔
جاں بحق افراد کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کو کہتا ہوں کبھی ہم فقیروں کی بھی مان لیا کرو، مولانا فضل الرحمان
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔