بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، شان مسعود


قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بابراعظم کی بیٹنگ پوزیشن بتا دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ساتھ ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے اور ہم بہت عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، میری اور بابر کی انڈر اسٹینڈنگ بہت اچھی ہے۔

شان مسعود نے بابر اعظم کی پلئینگ پوزیشن سے متعلق کہا کہ بابراعظم ہمارے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں، ان کی جگہ کو نہیں چھیڑ سکتے اور نا ہی ٹیم میں زیادہ تبدیلی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں، آسٹریلیا جیسی کنڈیشن پاکستان میں نہیں ہیں، ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اسٹار بلے باز بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مزید کہا کہ بابر اعظم ہمارے بیٹنگ کے لیڈر ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ٹیم میں ہر شعبے کا ایک لیڈر ہو۔


متعلقہ خبریں