پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی امیر محمد خان حسن خیلی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر محمد خان حسن خیلی حلقہ پی پی 89 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، پولیس نے انہیں لاہور سے گرفتار کیا ہے۔
نو مئی واقعات،سابق صوبائی وزیر شاہ محمد گرفتار
سابق ایم پی اےامیر محمد خان کیخلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمات درج ہیں،اس کے علاوہ امیر محمد خان حسن خیلی پر روڈ بلاک کرنے ڈیرہ پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج تھا۔