سال 2023،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج کیخلاف 499چھاپہ مار کارروائیاں، اربوں روپے برآمد

FIA

ایف آئی اے کی کارروائی آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار


ایف آئی اے نے رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج کیخلاف 499چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق رواں سال 500 مقدمات درج ، 711 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کے پی زون نے 333،لاہور زون نے 79،گجرانوالہ زون نے 24ملزمان کو گرفتار کیا۔

نیب نے فواد چودھری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی

فیصل آباد زون نے 67، ملتان زون نے 53 ،اسلام آباد زون نے26ملزمان گرفتار کیے۔کراچی زون نے 77،حیدرآباد زون نے 32 اور بلوچستان زون نے 20 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔مجموعی طور پر 4 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

برآمد کرنسی میں 7 لاکھ99ہزار60 امریکی ڈالر، 38 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔

یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا ، معاہدوں پر دستخط

برآمد کی گئی کرنسی میں 3 ارب 67 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہے۔ملک گیر چھاپوں کے دوران 28 سے زائد پلازوں،مارکیٹوں، دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔


متعلقہ خبریں