اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

حکومت کو آپشن دیدیا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی: اسد قیصر

فائل فوٹو


سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ چارسدہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آج ایبٹ آباد کے اینٹی کرپشن کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

اسد قیصر کو صوابی سے سٹی پولیس سٹیشن چارسدہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او نذیر خان نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے ورکرز نے موٹروے انٹر چینج پر جلاو اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ اسد قیصر کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں، انہیں  نامعلوم ملزمان میں شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں