مونس الہیٰ کے بینک اکائونٹس اور 6 جائیدادیں منجمد ، وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ

مونس الٰہی اہلیہ

ق لیگ جان بوجھ کر حکومت پر دباؤ بڑھارہی ہے، مسئلہ مونس الہیٰ کو وزیر بنانے کا ہے، ذرائع—فائل فوٹو۔


تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے حکام نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے جس میں  مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول سے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، ایف آئی اے اور نگران وفاقی حکومت نے نگران پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا، صوبائی حکومت نے مونس الٰہی سے متعلق تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس، مونس الہٰی اشتہاری قرار

دوسری جانب ایف آئی اے نے مونس الہٰی کے منی لانڈرنگ کیس میں بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ۔ دستاویز کے مطابق مونس الہٰی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی رقم آئی اور انہوں نے ساری رقم ان اکاؤنٹس سے نکلوا لی۔

دستاویز کے مطابق مونس الہیٰ کی قصور میں 5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، ان کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹیز کو عدالت کے حکم پر منجمد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں