پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت دیگر غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چھٹی پر جانے والے کوچنگ اسٹاف میں مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک شامل ہیں۔ تینوں غیر ملکی کوچز جنوبی افریقہ رخصت پر جاچکے ہیں۔
عمر گل اور سعید اجمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچز مقرر
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم تینوں کوچز کو تاحال نئی ذمہ داریاں سونپی نہیں گئیں۔ پی سی بی میں تینوں کوچز کا مستقبل مزید مشکل میں نظر آرہا ہے۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کنڈیشننگ کوچ ڈیرکس سائمن اور فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن اب بھی قومی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل میں کرنے کا مطالبہ
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مکی آرتھر، گرانٹ بریڈبرن اور اینڈریو پیوٹک کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔
دوسری طرف قومی ٹیم کے باولنگ کوچ مورنے مارکل خود ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔