اگر الیکشن سے پہلے رزلٹ فائنل کرناہے تو پھر کوئی فائدہ نہیں،بلاول بھٹو


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے طے کرنا ہے تو پھر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ملک مسائل سے نکل سکے گا۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے کوڑے کھائے، نوشہرہ کے جیالوں نے بےنظیر بھٹو کےبعد میرا بھی بھرپور ساتھ دیاہے، خیبرپختونخوا کے جیالے جاگ چکے ہیں۔

ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، اگر ہم نے الیکشن سے پہلے نتائج طے کرنا ہے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔

نگران وزیراعظم نے لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے موبائل ایپ کااجرا کردیا

انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معیشت اور دہشت گردی کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ پاکستان خارجی سطح پر کوئی واضح مقف و پالیسی اختیار کرسکے گا، ایسی صورت میں ایک وزیر اعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی پر احتجاج کی سیاست کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں نواز شریف نے تاجر برادری اور صنعت کاروں کو پیش کش کی کہ سرمایہ کاری کا سوال نہیں کیا جائے گا، ایسی صورت حال میں عوام کی کے حقوق پامال ہوتے ہیں، کاروباری افراد کو اپنا نفع عوام کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔

عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا، خاور مانیکا

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک طرف جیل والے دوسری طرف دو تہائی اکثریت والے ہیں، 70 سال سے سیاست کرنے والے بزرگ اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے مسائل کا حل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر انتخابات پر انگلی اٹھے تو الیکشن کی پریکٹس کا کیا فائدہ ہے ، صر ف پیپلز پارٹی ہی چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے، بزرگ سیاستدان انتظامیہ کے زور پر الیکشن نہ لڑیں ۔

70،70سال سے سیاست کرنے والے بزرگ اپنے منشور پر الیکشن لٰڑیں،  اگر ہمیں خدمت کا موقع دیا گیا تو ہم خدمت کیلئے تیار ہیں۔

چوہدری شفقت ریاض گوندل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ غربت اور بیروزگاری سے ہے، ہمیں کسی انتظامی مدد کی ضرورت نہیں۔


متعلقہ خبریں