سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ، جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت خارج

سپریم کورٹ

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت متفقہ طور پر خارج کر دی گئی ہے۔

وفاقی محتسب کی پاسپورٹ تاخیر سے ملنے پر صارفین کو ارجنٹ فیس دینے کی ہدایت

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل دوپہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔کونسل ارکان پر اعتراضات سمیت شکایات کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس وقت کی کمی کے سبب ملتوی کیا گیا،اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

چوہدری شفقت ریاض گوندل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اجلاس میں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلقہ افسران بھی شریک تھے،جسٹس مظاہر نقوی کے وکیل خواجہ حارث کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

کونسل اجلاس کے دوران جسٹس مظاہر نقوی بھی موجود تھے،شکایت کنندگان کو کل دوبارہ طلب کر لیا گیا،اجلاس میں شکایت کنندگان میاں دائود اور پاکستان بار کے نمائندگان  نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردارطارق مسعود کے خلاف شکایت مسترد کردی گئی ہے۔

‏جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت دائر کرنے کا مقصد انکو بدنام کرنا تھا،جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت مسترد کی جاتی ہے۔

تضحیک آمیز شکایت دائر کرنے پر آمنہ ملک کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بعد میں کریں گے،سپریم جوڈیشل کونسل نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو نوٹس جاری کردیا،‏ایڈووکیٹ اظہر صدیق 7 دنوں میں وضاحت دیں۔

اظہر صدیق وضاحت دیں ،کیا جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کو سوشل میڈیا پر جاری کیا،شکایت سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو ایڈووکیٹ اظہر صدیق کیخلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

شکایت کنندہ نے تسلیم کیا انکے جسٹس سردار طارق پر لگائے الزامات میں صداقت نہیں ،آمنہ ملک نے تسلیم کیا جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت انکو بدنام کرنے کیلئے کی گئی۔

سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس سردار طارق کے خلاف ریفرنس خارج کرتی ہے ،مسز آمنہ ملک کا حلفیہ بیان ریکارڈ کیا گیا۔

مسز آمنہ ملک سے ان کی شکایت کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ،جسٹس سردار طارق کی درخواست پر کارروائی سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کی جائے گی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کو بھی کونسل میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ،شکایت کنندہ نے سوالات کے تسلی بخش جوابات فراہم نہیں کیے ،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا شکایت انہیں بدنام کرنے کیلئے دائر کی گئی۔


متعلقہ خبریں