نوشہرہ سے جے یو آئی (ف) کے صوبائی رہنماء پیر ذوالفقار باچا مسلم لیگ (ن) میں شامل

مسلم لیگ ن

نوشہرہ سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

علی نواز اعوان ، سردار آصف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے ذوالفقار باچا کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں تاہم اب دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ندیم ہارون رشید کی بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہوگئے ہیں۔

ترجمان جے یوآئی کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔

دونوں کے انتخاب کا فیصلہ جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی میں ہوا۔اجلاس میں صوبائی اور مرکزی قیادت نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں