اسلام آباد: لہسن کی نئی قیمت 588 روپے فی کلو تک جا پہنچی

اسلام آباد: لہسن کی نئی قیمت 588 روپے فی کلو تک جا پہنچی

اسلام آباد میں لہسن کی نئی قیمت نے پیٹرول اور ڈالر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لہسن 588 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ سامنے آگئے۔ نئی قیمتوں کے مطابق آلو 136 روپے، پیاز 120 اور ٹماٹر 170 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

ادرک کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، نیا ریکارڈ قائم

اسی طرح ادرک کی نئی قیمت 472 روپے، لہسن 588 روپے اور توری 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ ٹینڈا 120، بھنڈی 105 اور کدو 136 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دیگر سبزیوں میں لوکی 125، کریلا 120، بینگن 110 اور اروی کی قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں