سبزی منڈیوں میں ادرک کی قیمت کو پر لگے گئے، فی کلو ادرک ریکارڈ 970 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
ادرک اس سے قبل 12 دسمبر 2020 کو 900 روپے فی کلو فروخت ہوا تھا، اب گزشتہ کئی روز سے اس کی کھلی مارکیٹ میں قیمت 900 روپے سے کہیں زیادہ ہے اور آج ادرک 970 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں فرق بدستور برقرار ہے۔ پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 52 روپے فی کلو بازار میں 65 کلو میں فروخت, ٹماٹر درجہ اول سرکاری قیمت 130 روپے جبکہ منڈی میں 145 روپے کلو میں فروخت وہو رہا ہے۔
مارکیٹ زرائع اس کی وجہ قیمتوں مین عمومی اضافہ اور ادرک کی سپلائی محدود ہونے کو قرار دیتے ہیں۔ تاہم مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ ہونا ادرک کی سرکاری قیمت اور کھلی مارکیٹ کی قیمت میں 80 روپے کا فرق ہونے کی وجہ ہے۔