اسرائیلی فوج کی سفاکیت ، غزہ کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 39 بچے موت کے منہ میں چلے گئے


غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی سفاکیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اسپتالوں کو ایندھن، ادویات اور دیگر سہولیات بدستور بند ہیں جس کی وجہ سے درجنوں بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الشفاء اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 39 بچے زندگی ہار بیٹھے، اسپتال بند ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اسرائیل نے الشفاء اسپتال پر فاسفورس بم گرائے، اسرائیلی فوج نے غزہ کے تمام اسپتالوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

بزدل اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنا لیا ، ٹینکوں کا 4 اسپتالوں کا گھیرائو

غزہ کے 35 میں سے 21 اسپتال مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 72 میں سے 51 ہیلتھ کیئر مراکز بھی مکمل طور پر بند ہیں، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج امداد میں ایندھن غزہ پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہی، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز پر 270 سے زائد حملے کئے۔

 


متعلقہ خبریں