مسلم لیگ ن کو اصولوں کیلئے چھوڑا، ثنا اللہ زہری


کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ثنا اللہ زہری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اصولوں کے لیے چھوڑا ہے۔ سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردار ثنا اللہ زہری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں مجرم ہوں میں نہیں آیا پی ڈی ایم کے جلسے میں تو پھر بات کریں مجھے ن لیگ کی قیادت نے جلسوں میں آنے سے روکا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کا ایک اصول ہوتا ہے اور سیاست کا مقصد عزت کمانا ہوتا ہے۔ میں نواب نوروز خان کا نواسا ہوں اور ہم نے پھانسی کو چوم کر قبول کیا۔

ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا مزاج پیپلز پارٹی سے جڑا ہے اور انتخاب میں بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کی طرف سے مواقع فراہم نہ کرنے کی شکایت افسوسناک ہے، نگران وزیر اطلاعات

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں پہلے نمبر پر آئی اور عوام کا مزاج اس بار پیپلز پارٹی کی طرف ہے، پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے بلوچستان میں کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جس دن بلاول بھٹو اپنی تقریر کریں گے تو اس میں بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔ بلوچستان میں اس مرتبہ بھی مخلوط حکومت ہی بنے گی تاہم اس مرتبہ بھی کوشش ہو گی کہ پیپلز پارٹی سنگل لارجسٹ پارٹی بنے۔


متعلقہ خبریں