ہم نے مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے، شہباز شریف

وزیر اعظم (prime minister)

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق ارکان قومی اسمبلی افتخار نذیر چودھری، رانا اشتیاق اور ساجد مہدی شامل تھے۔

ملاقات میں سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر قمر علی السلام اور احسان رضا بھی شریک تھے۔ ملاقات میں آئندہ انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ کی اہم شخصیت ن لیگ میں شامل

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے جبکہ تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بہادری سے سیاسی انتقام کے دور کا مقابلہ کیا۔


متعلقہ خبریں