چیئرمین پی ٹی آئی پر ابھی متعدد کیسز چل رہے ہیں ،عطاتارڑ


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک مجر م ہیں،ان کیخلاف سائفرایک بڑا کیس ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام”ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتےہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جو لوگ 9مئی میں ملوث تھےانہیں عدالتوں کا سامنا تو کرنا پڑے گا، اب یہ تو نہیں کہاجا سکتا کہ کیسز معاف کر دیں اورالیکشن کے بعد چلا لیں۔

اسحق ڈار مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری 50لاکھ روپے رشوت لے سکتے ہیں، ان کی گرفتاری پہلے ہونی چاہئے تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر ابھی متعدد کیسز چل رہے ہیں ، میر ا نہیں خیال کہ وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کو میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،  آئی پی پی کے پاس بہت اچھے لیول کے پولیٹیکل ورکرز موجود ہیں۔

نواز شریف یا شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا،جاوید ہاشمی

رہنما مسلم لیگ ن کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

تحریک انصاف 9مئی سے پہلے سیاسی 9مئی کے بعد دہشتگرد جماعت بن چکی ہے، باقی سب سے بات ہوسکتی ہے لیکن پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن اورسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیاتھا۔


متعلقہ خبریں