غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی اسرائیلی حکومت میں انتہا پسندی کی عکاس ہے، سعودی عرب

غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی اسرائیلی حکومت میں انتہا پسندی کی عکاس ہے، سعودی عرب

سعودی عرب نے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک حالیہ بیان میں اسرائیلی وزیر کی غزہ ایٹم بم گرانے کی دھمکی پر رد عمل دیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایسے بیانات اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی کو ظاہر کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر امیچائی الیاہو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘غزہ پر ایٹم بم گرانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر وہاں اسرائیلیوں کو آباد کرنا چاہیے۔’

اسرائیلی وزیر ثقافت اسلام دشمنی میں پاگل ، غزہ پر اٹیم بم گرانے کی دھمکی دیدی

اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ‘فلسطینیوں کو صحرائے سینا یا آئرلیںڈ بھیج دیا جائے۔ فلسطین کا پرچم اٹھانے والوں کا اس زمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔’

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوکلیئر بم گرانے سے متعلق تبصرے پر اسرائیلی وزیر امیچائی الیاہو کو معطل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں