پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن و سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری 2018 میں پی پی 278 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
پیٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ
پارٹی میں شمولیت کے بعد نیاز خان گشکوری کو استحکام پاکستان پارٹی کا ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کا صدر منتخب کر دیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین کی ہدایت پر سید رفاقت گیلانی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ضلع کوٹ ادو سے دیگر امیدوارں کی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔