حارث رئوف اور شاہین آفریدی ورلڈ کپ تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بائولر بن گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے بنگلورو میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں شاہین آفریدی اور حارث رئوف ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کیلئے مہنگے ترین بائولر بن گئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 90 رنز جبکہ حارث رئوف نے 10 اوورز میں 85 رنز دیے، دونوں کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے مجموعی طور پر 21 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
پاکستانی بائولرز نیوزی لینڈ کے بیٹرز کو رنز بنانے سے نہ روک سکے جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستان کو 402 رنز کا بڑا ہدف دیا۔